ہفتہ 14 جنوری 2023 - 13:08
حضرت زہرا (س) خدا کے غضب اور خوشنودی کا معیار ہیں

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین ابراہیمی نے کہا: عام طور پر معصوم کی میلاد شبِ قدر کا مصداق ہے لیکن حضرت زہرا سلام اللہ علیہا خدا کے غضب اور خوشنودی کا معیار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین ابراہیمی نے شہر میناب کی مسجد جامع امام خمینی (رہ) میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے میلاد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی میلاد کے ایام شبِ قدر کی طرح بہت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا: عام طور پر معصوم کی میلاد شبِ قدر کا مصداق ہے لیکن حضرت زہرا سلام اللہ علیہا خدا کے غضب اور خوشنودی کا معیار ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین ابراہیمی نے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا خوشبختی کے راستے پر چلنے والے تمام انسانوں کے لئے نمونہ ہیں۔

شہر میناب کے امام جمعہ نے کہا: تمام زن و مرد بالخصوص خواتین پر لازم ہے کہ وہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو اپنے لئے آئیڈیل قرار دیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha